Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ شام سے تمام فوجی واپس بلا رہا ہے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس نے شام میں ایک اہم فوجی اڈے سے انخلا مکمل کر لیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ شام سے اپنے ایک ہزار کے قریب فوجیوں کو واپس بلانے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے تین امریکی حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے تاہم برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرزاس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
گزشتہ ہفتے امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس نے شام میں ایک اہم فوجی اڈے سے انخلا مکمل کر لیا ہے اور اسے شامی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ اقدام امریکہ اور شام کے تعلقات میں بہتری کی ایک اور علامت ہے جس کے نتیجے میں امریکی فوج کی مزید بڑی تعداد میں واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔
اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق آئندہ دو ماہ کے دوران شام میں موجود دیگر امریکی مقامات سے بھی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔

 

شیئر: