مملکت کی تاریخ اور ورثہ: ’اثرا‘ میں یوم تاسیس پر فیملی فرینڈلی تقریبات
اثرا میں ہر سال یوم تاسیس پر تقریبات کا انعقاد کیا جا تا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر جسے ’اثرا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے 20 سے 22 فروری تک ملٹی نائٹس رمضان ثقافتی تجربے کے ایک حصے کے طور پر مملکت کا یوم تاسیس منا رہا ہے۔
2022 میں یوم تاسیس کے آغاز کے بعد سے ہر سال یہاں تقریبات کا انعقاد کیا جا تا ہے۔ اثرا کے اندرونی اور بیرونی مقامات تاریخ، فنون اور کمیونٹی انگیجمنٹ کو یکجا کرتے ہیں۔
اثرا میں 30 پروگراموں، سرگرمیوں اور تقریبات کے ذریعے وزیٹرز کا خیرمقدم ایک فیسٹیول، فیملی فرینڈلی رمضان ماحول میں کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی 300 سالہ تاریخ، ورثے اورمملکت کے بانیوں کی کامیابوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
ریاض میں مقیم چینی شہری ٹائیگر لی جو کئی گھنٹے کا سفر کرکے ریاض سے ظہران پہنچے پہنچے کہنا تھا ’یوم تاسیس کا جشن منانے کا تجربہ کرکے خوشی ہوئی۔‘
عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ پہلی مرتبہ ظہران آئے ہیں۔ یہ شہر بہت خوبصورت ہے، اس کا ساجل بھی بہت خوبصورت ہے، یہ شہر ریاض سے مختلف ہے۔‘

ٹائیگر لی نے کہا ’سعودی عرب مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے، ممکت اور چین کے درمیان اچھی دوستی ہے۔ میں یہاں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، دل سے سعودی عرب کا شکریہ۔‘
