Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخی و قدیم مساجد کی بحالی، قصیم میں ایک صدی پرانی مسجد عقلہ الصقور کی بحالی کا کام مکمل

اس منصوبے کے تحت مسجد کا رقبہ بڑھا کر 544 مربع میٹر کر دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تاریخی و قدیم مساجد کی تعمیرِ نو اور بحالی کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان منصوبے کے تحت مسجدِ عقلہ الصقور کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ مسجد قصیم ریجن میں واقع ایک تاریخی ورثہ ہے جو 1341 ہجری (1922 عیسوی) میں تعمیر ہوئی تھی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ابتدا میں یہ علاقے کی واحد مسجد تھی اور دینی تعلیم اور سماجی نظم و نسق کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر کام کرتی تھی۔
اس کی مرمت ماہر سعودی کمپنیوں نے کی۔ مرمت میں مٹی، پتھر اور لکڑی استعمال کی گئی تاکہ اس کا اصل نجدی طرزِ تعمیر محفوظ رکھا جا سکے۔
اس منصوبے کے تحت مسجد کا رقبہ بڑھا کر 544 مربع میٹر کر دیا گیا جس سے نمازیوں کی گنجائش 250 افراد تک ہو گئی جبکہ اس کی تاریخی پہچان کو برقرار رکھا گیا۔

یہ اقدام وژن 2030 کے مطابق ہے جس کا مقصد مملکت کے شہری ورثے اور تاریخی مساجد کی ثقافتی اور مذہبی اہمیت کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنا ہے۔

 

شیئر: