Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رمضان میں الاحسا کی مارکیٹوں میں رونقیں عروج پر

مملکت کی تجارتی مارکیٹوں میں سال رواں تیزی ریکارڈ کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی مملکت کے دیگر شہروں اور قصبوں کی طرح الاحسا کی مارکیٹوں میں بھی رونقیں عروج پر ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی یس پی اے کے مطابق فیڈریشن آف سعودی چیمبرز میں نیشنل ایکسپورٹ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد الشھاب نے بتایا ’مملکت کی تجارتی مارکیٹوں میں سال رواں تیزی ریکارڈ کی گئی۔‘
 ’الاحسا میں اشیائے خورونوش کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سپلائی چین کے نظام کو بہتر کیا گیا ہے، خاص کر رمضان المبارک کے دوران جب اشیا کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔‘
فیڈریشن آف سعودی چیمبرزمیں اقصادی امور کے ماہر ڈاکٹر ایمن حمزہ کا کہنا تھا ’رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے جو معمول کی بات ہے۔ مارکیٹوں میں اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا اہم ہے تاکہ صارفین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

سعودی شہری محمد المرعی نے بتایا’ ماہ صیام میں کمرشل مارکیٹوں میں لگنے والی آفرز اور رعایتی سیل سے فائدہ ہوتا ہے، قیمتوں میں مسابقتی رجحان مختلف آپشنز فراہم کرتے ہیں۔ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق باسانی اشیا خرید سکتے ہیں۔

شیئر: