Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر تین ریال مالیت کا یادگاری پوسٹل ٹکٹ

سعودی پوسٹ اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی پوسٹ کارپوریشن نے وزارت ثقافت کے تعاون سے یوم تاسیس کے موقع پر تین ریال مالیت کا یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ کارپوریشن مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ جاری کرتی ہے۔
 1727 میں امام محمد بن سعود کی قیادت میں پہلی سعودی ریاست کی قیام، اس کی تاریخ اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا گیا۔
یہ اس قومی دن کی اہمیت، سعودی ریاست کے آغاز اور اس کی 299 سالہ تاریخ کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
 یہ ان مضبوط بنیادوں کی عکاسی کرتا ہے جہنوں نے استحکام اور شاہ سلمان اور ولی عہد کی قیادت میں موجودہ دور میں ترقی کے تسلسل میں کردار ادا کیا۔
سعودی پوسٹ کی طرف سے  یادگاری ٹکٹ مذہبی، ثقافتی، فن، سپورٹس اور دیگر اہم ایونٹس کی مناسبت سے جاری کیے جاتے ہیں۔
ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے قدر رکھتے ہیں۔
واضح رہے مملکتِ سعودی عرب آج 22 فروری کو 299 واں یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ یہ دن امام محمد بن سعود کی جانب سے پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
ریاست کی بنیاد درعیہ میں 1139 ہجری کے وسط (22 فروری 1727ء) میں رکھی گئی تھی۔ یہ تاریخی واقعہ اتحاد، استحکام اور مؤثر حکمرانی کی بنیاد بنا۔

 

شیئر: