Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2025: سعودی پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری کردیے

اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 پر تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کرتا ہے۔
اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرناJ ان ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔
یاد رہے سعودی پوسٹ نے اب تک حج سے متعلق 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
یہ یادگاری ٹکٹ مذہبی، ثقافتی، فن، سپورٹس اور دیگر اہم ایونٹس کی مناسبت سے جاری کیے جاتے ہیں۔
ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے۔

 

شیئر: