Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سری لنکا کے تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ

سعودی اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ نے ریاض میں ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکا کے ہم منصب وجیتا ہیراتھ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے سری لنکن ہم منصب کو دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ٹکٹ پیش کیا۔
اس موقع پر جنوبی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ماجد بن عبدالرحمن العتیبی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: