Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیش رمضان بازار: سیاحتی، ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مختلف نوعیت کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں رمضان کے روایتی بازار سرفہرست ہیں۔
مملکت کے دیگر شہروں کی طرح جازان ریجن میں بھی بلدیہ کی جانب سے سیاحتی، ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کو ایک مقام پر جمع کرنے کا انتظام کیا گیا، جسے ’بیش رمضان بازار‘ کا نام دیا گیا۔
رمضان بازار میں سٹالز اور دکانوں کو منظم انداز میں بنایا گیا ہے، جبکہ رمضان کی راتوں میں علاقے کو روشن رکھنے کے لیے لائٹس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
بازار کی رونقیں شام سے شروع ہوتی ہیں جو تراویح کی نماز کے بعد عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔
رمضان بازار کا سلسلہ بہت پرانا ہے اور ہر علاقے کی ثقافت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ بیش رمضان بازار میں بلدیہ نے 40 سٹالز قائم کیے ہیں جہاں روایتی پکوان اور دستکاری کی مختلف اشیاء فروخت کی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں، چائے خانے بھی مختلف مقامات پر موجود ہیں جہاں لوگ اکھٹے ہو کر چائے کے ساتھ ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد خرمی نے کہا کہ ’سیزنل رمضان بازار اہلِ علاقہ اور وزیٹرز کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے، جو صرف رمضان کے 30 دنوں میں دستیاب ہوتا ہے۔‘

 

شیئر: