اس معاملے نے امریکہ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور پولیس اُس وقت سے حیران ہے جب سے 84 سالہ نینسی گوتری یکم فروری کو ریاست ایریزونا کے علاقے ٹکسن میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔
عمر رسیدہ خاتون کی تلاش کی تمام تر کوششوں کے کے باوجود پولیس نے اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں سامنے آنے والے ایک مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کر سکی۔
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں آنسوؤں کو روکتے ہوئے سوانا گتری نے کہا کہ وہ اور اُن کی بہن اور بھائی اب قبول کرتے ہیں کہ اُن کی والدہ مر چکی ہیں۔
’ہم جانتے ہیں کہ وہ کھو چکی ہوں گی۔ ہو سکتا ہے وہ پہلے ہی دنیا سے گزر گئی ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا لیکن خاندان کے لیے اس معاملے کا ختم ہونا ضروری ہے۔
سوانا گوتری نے کہا کہ ’ہمیں اُن کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے، ہم کسی بھی ایسی معلومات کے لیے دس لاکھ ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہے ہیں جو ہمیں اُن کی بازیابی کی طرف سراغ دے سکے۔‘
تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی بھی مشتبہ شخص کی شناخت میں ناکام ہو گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
ٹی وی اینکر نے کہا کہ ’یہاں کوئی ایسا شخص ہو جو جانتا ہو، اور اُن کو گھر لانے میں ہماری مدد کرے۔‘
وفاقی تفتیش کار نینسی گوتری کے مقام یا اس کے اغوا کاروں کی گرفتاری کی معلومات کے لیے پہلے ہی ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم کی پیشکش کر چکے ہیں۔
ایف بی آئی نے اغوا کی رات گوتری کے گھر پہنچنے والے نقاب پوش شخص کی تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں لیکن تفتیشی ایجنسی کسی مشتبہ شخص کی شناخت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پیما کاؤنٹی کے شیرف کرس نانوس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تفتیش کاروں نے نینسی گوتری کے خاندان کے افراد کے اُن کے لاپتہ ہونے میں ملوث ہونے کو مسترد کر دیا ہے۔