Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ 61 رنز سے کامیاب، سری لنکا ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر

سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
بدھ کو کولمبو میں 169 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز ہی بنا سکی۔ کمیندو مینڈس 31 اور دوینتھ ویلالاگے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے چار اور میٹ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو ایک موقع پر بالکل درست نظر آیا جب نیوزی لینڈ کے بیٹرز لنکن سپنرز کے آگے بے بس دکھے اور 84 کے مجموعی سکور پر چھ آؤٹ ہو گئے۔ یوں لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی میچ پر گرفت مضبوط ہو چکی ہے۔
لیکن پھر کپتان میچل سینٹنر اور کول مک کونچی نے ان تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا اور جارحانہ بیٹنگ کی۔ دونوں کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری بنی۔ سینٹنر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مک کونچی 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمنتھا چمیرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: