ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
منگل کو پالیکیلے میں پاکستان کے 165 رنز کا ہدف انگلینڈ نے آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کپتان ہیری بروک کی 51 گیندوں پر سینچری نے انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ شاہین آفریدی کی چار اور عثمان طارق کی دو وکٹیں بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ پاکستان کی سیمی فائنل میں شرکت اب ’اگر مگر‘ سے مشروط ہو گئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
-
ٹی20 ورلڈ کپ: کیا انڈیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے؟Node ID: 900998
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے ٹی20 ورلڈ کپس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انگلینڈ کی اننگز
165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فِل سالٹ اور جوس بٹلر کریز پر آئے، تاہم ٹیم آغاز ہی مشکلات کا شکار رہی۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان پہلی ہی گیند پر اٹھانا پڑا جب فِل سالٹ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے۔
اسی اوور میں جوس بٹلر بھی صرف دو رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور عثمان خان نے اُن کا کیج لیا۔
کپتان ہیری بروک نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، تاہم وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
جیکب بیتھل آٹھ رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، یہ وکٹ بھی شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی۔ ٹام بینٹن دو رنز بنا کر عثمان طارق کا شکار بنے۔
سیم کرن نے 16 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ وِل جیکس 28 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جیمی اوورٹن کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ آخر میں لیام ڈاسن ایک اور جوفرا آرچر پانچ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد نواز اور عثمان طارق نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کریز پر اُترے، تاہم پاکستان کو ابتدائی نقصان جلد ہی اُٹھانا پڑا۔
صائم ایوب ایک مرتبہ پھربڑی اننگز ناکام میں ناکام رہے اور تیسرے اوور کی پہلی گیند پر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے کپتان سلما علی آغا بھی ناکام رہے، وہ صرف پانچ رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم ایک مرتبہ پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، وہ 24 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔













