Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلۂ خیال

جمعرات کو شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطہ کیا (فوٹو: وزارت خارجہ)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کے روز پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور پیش رفت پر گفتگو کی جبکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: