Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے بردارانہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ خطّے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: