اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ کو فون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو نئے سیزن اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی، جس کا شہزادہ فیصل نے پرتپاک انداز میں جواب دیا۔
