Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اسحاق ڈار

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے برادر ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
جمعے کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات اُمت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ ​فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے غیرقانونی آبادکاری قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابلِ برداشت ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ میں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے اُصولی موقف کا اعادہ کیا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کے امن، ترقی اور تعاون کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے۔

 

شیئر: