Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا: بحرین

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق قطر کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ایک ایرانی میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا ہے (اے پی)
بحرین کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کے ہیڈ کوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین کے مطابق امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے صدر دفتر پر میزائل حملہ ہوا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے شہریوں کے موبائل فونز پر بھیجے گئے ایک الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں۔‘
منامہ میں موجود اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے بھی سائرن بجنے کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔
اسی دوران اے ایف پی کے نمائندوں نے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے کے قریب بھی ہنگامی سائرن سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔
ایک سرکاری اہلکار کے مطابق قطر کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ایک ایرانی میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

شیئر: