Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ ایکسپو کے آٹھویں ایڈیشن کا انعقاد

ایکسپو میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 23000 پروفیشنل شرکت کریں گے( فوٹو:عرب نیوز)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی‘ اور ’امیوزمنٹ ایکسپو‘  19 اور 20  مئی کو آٹھویں ایڈیشن کے لیے ریاض میں ٹاپ برانڈز کے ساتھ موجود ہوں گے۔
اس ایونٹ سے ’سعودی وژن 2030‘  کے اہداف کے تحت مملکت کی ثقافتی معیشت میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں کی اہمیت بھی اجاگر ہوگی۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی‘ اور ’امیوزمنٹ ایکسپو‘ جسے ’ایس ای اے ایکسپو، سعودی لائٹ اور ساؤنڈ ایکسپو‘ بھی کہا جاتا ہے اور ’مڈل ایسٹ میوزیمز اور ہیریٹج ایکسپو‘، دونوں ریاض کے ’فرنٹ ایگزیبشن اینڈ کانفرنس سینٹر‘ میں اکٹھے ہوں گے۔
ڈی ایم جی ایونٹ کے منتظمین نے بتایا ہے ’اس ایکسپو میں پانچ سو سے زیادہ نمائش کار اور اس صعنت سے تعلق رکھنے والے 23000 پروفیشنل شرکت کریں گے۔‘
سرکیس کہواجیان جو ڈی ایم جی ایونسٹ کے انٹرٹینمنٹ پورٹ فولیو میں ایسوسی ایٹ نائب صدر ہیں، کہتے ہیں کہ ’تمام بڑے نمائش کاروں کا ایک چھت کے نیچے جمع ہونا ’سعودی عرب میں قائم ہونے والے شعبہ جات کی پختگی کا ایک اظہار ہے۔

ان کے  مطابق ’تفریحی مقامات سے لے کر لائیو ایونٹس اور میوزیمز اور ہیریٹج کے منصوبوں تک، مملکت اِن صنعتوں کے لیے ایک ایسا مقام بن گئی ہے جہاں سب یکجا ہو سکتے ہیں‘۔
انھوں نے کہا ’لوگوں کی اِن ایونٹس میں بڑی تعداد میں شرکت سے اس موقع کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے کیونکہ اس  ورثے میں پیش رفت اور لائیو ایونٹ پروگرامنگ پوری مملکت میں اس کی ڈیمانڈ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔‘
سرکیس کہواجیان کے مطابق مقرر کردہ ہدف کے مطابق ثقافتی شعبہ 2030 تک مجموعی ملکی پیداوار میں تین فیصد حصہ ڈالے گا اور ملازمتوں کے 346000 مواقع پیدا کرے گا۔

سعودی عرب میں تفریحی ایونٹس میں لوگوں کی شرکت 2024 میں 79.6 ملین تک پہچ گئی جو 6.8 فیصد سالانہ شرحِ نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
مملکت کے ثقافتی اور تفریحی ایکوسسٹم کے اندر رہتے ہوئے کاروبار سنہ 2023 میں 51000 سے بھی اوپر چلے گئے جو سنہ 2021 سے 23.6 فیصد کا اضافہ ہے۔
منتظمین کہتے ہیں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور سعودی عرب کی وزارتِ سرمایہ کاری کے ساتھ مسلسل سٹریٹیجک شراکت داریوں نے ایک صنعتی پلیٹ فارم کے طور پر ایکسپو کے کردار کو مضبوط کیا ہے جس سے سرمایہ کاری کو سہارا ملا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مملکت میں ایونٹ مینجمنٹ کا شعبہ سنہ 2025 میں 2.6 بلین ڈالر سے بڑھ کر سنہ 2030 تک 4.2 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا جو 9.7 فیصد سالانہ کی شرح نمو کو ظاہر کرے گا۔
خیال رہے کہ ’مڈل ایسٹ میوزیمز اور ہیریٹج ایکسپو‘، سعودی عرب کے پہلے پلیٹ فارم کے طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

 

شیئر: