Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں مقبول ’سٹی ہب‘ موبائل انٹرٹینمنٹ اب الباحہ میں

معاشرے کے ہر طبقے کے لیے تفریح کا کوئی نہ کوئی پہلو موجود ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں ہونے والا ’سٹی ہب‘ ایونٹ، کامیابی سے انعقاد کے بعد قومی سطح پر موبائل انٹرٹینمنٹ ٹووز کی حیثیت میں اب الباحہ پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جہاں جہاں اس ایونٹ کا انعقاد ہوا اسے پذیرائی ملی ہے۔ یہ ایونٹ جازان، الخبر اور حائل میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
اس تفریحی ایونٹ کا انتظام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کیا ہے اور یہ 25 جولائی تک الباحہ میں منعقد ہوگا جس میں معاشرے کے ہر طبقے کے لیے تفریح کا کوئی نہ کوئی پہلو موجود ہے۔
یہ انیشیٹیو سعودی وژن 2030 کے اہداف میں تعاون فراہم کر رہا ہے جس کے تحت تفریح اور سیاحت کو متنوع بنانا ہے اور زندگی کا معیار اور کوالٹی بہتر کی جانی ہے۔
الباحہ میں ’سٹی ہب‘ میں لائیو شو، الیکٹرونک گیمز، تعلیمی کانر، فیملی زون اور کھانوں کے سٹال لگائے گئے ہیں۔ یہ ایونٹ روزانہ شام پانچ بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہتا ہے۔


یہ ایونٹ جازان، الخبر اور حائل میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کر چکا ہے(فوٹو: ایس پی اے)

اس ایونٹ میں جدید روش کو مقامی شناخت سے ملا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے دیکھنے کے لیے آنے والوں کا بہتر تجربہ ملتا ہے۔
ایونٹ کے پہلے دن مقامی لوگوں اور وزیٹرز کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور اس علاقے میں تفریح کے اس نئے پہلو سے خوب محظوظ ہوئے۔
 اس ایونٹ کے ٹکٹ ’WeBook app‘ سے مل سکتے ہیں، یہ ایپ روازنہ کے پروگرام کا شیڈول اور مختلف شوز کی تفیصلات بھی فراہم کرتی ہے۔

 اس ایونٹ کے ٹکٹ ’WeBook app‘ سے مل سکتے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

سٹی ہب‘ مملکت میں  موبائل تفریح کا ایک کامیاب ماڈل بن چکا ہے جس کے ہر ایڈیشن میں ایونٹس کا انتخاب اور ترتیب اس مقام کے کردار کو نگاہ میں رکھ کر کی جاتی ہے جہاں یہ ایونٹ منعقد ہو رہا ہوتا ہے۔
الباحہ میں اس ایونٹ کے آنے سے اتھارٹی کے اس عہد کا اظہار ہوتا ہے جس کے تحت تفریح میں رنگا رنگی پیدا کرنا، مقامی چیزوں کو فروغ دینا اور زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے نقطۂ نگاہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور روزگار کو بڑھانا شامل ہے۔

 

شیئر: