Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹس اور انٹرٹینمنٹ شعبے کی کمرشل رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ

سپورٹس کلبوں کی سرگرمیوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ (فوٹو اخبار 24)
 سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ آرٹس اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی کمرشل رجسٹریشن میں 2023 کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق وزارت نے ایک سال کے دوران متعدد اہم شعبوں میں ہونے والی نمایاں ترقی کو اجاگر کیا ہے۔
ان میں اختراعی فنون اور تفریحی سرگرمیوں میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر 4188 رجسٹریشن ہوئیں۔ امیوزمنٹ پارکس کی سرگرمیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور رجسٹریشن 6108  ہوگئی۔
وزارت تجارت کا کہنا ہےدیگر تفریحی سرگرمیوں کے ریکارڈ میں 25 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی رجسٹریشن ریکارڈ 14239 تک پہنچ گیا۔ سپورٹس کلبوں کی سرگرمیوں میں 18 فیصد اضافے سے رجسٹریشن کی تعداد بڑھ کر 8095 تک ہو گئی۔
آرٹس اور انٹرٹینمنٹ کا شعبہ مملکت کے وژن 2030 کا بنیادی ستون ہے جو مقامی معیشت کو فروغ دینے، آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے، جی ڈی پی میں اضافے کے علاوہ نجی شعبے کے لیے ایسے تجربات پیش کرنے کے مواقع پیدا کرنا جو معاشرے کے تمام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔

 

 

شیئر: