المنشیہ رمضان نائٹس میں مقامی دستکاری اور روایتی پکوان کی نمائش
انیشیٹیو کا انتظام العلا کے رائل کمیشن کی شراکت سے کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
العلا گورنریٹ، المنشیہ مارکیٹ میں ’المنشیہ رمضان نائٹس‘ کی میزبانی کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس انیشیٹیو کا انتظام العلا میں رضا کاروں کی ایسوسی ایشن نے، العلا کے رائل کمیشن کی شراکت میں کیا ہے۔
یہ ایونٹ ایک کمیونٹی پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد مقامی دستکاری اور روایتی کھانوں کی نمائش کرنے کے ساتھ ساتھ، رضاکار بننے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
مقامی فنکار اور تجربہ کار پروفیشنل اس مقصد کے لیے تربیتی پروگراموں کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ سعودی ورثے کی بدولت حاصل ہونے والی مہارتیں نوجوان نسل کو منتقل کی جا سکیں۔
ان ایونٹس میں خاص طور پر سعودی کافی اور سعودی نوجوانوں کے آباد و اجداد کی کہانیاں علاقے کی ثقافتی شناخت کو تقویت دیتی ہیں۔

پروگرام میں بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں جن میں حفظِ قرآن اور انٹرایکٹیو گیمز شامل ہیں، خاص طور پر ترتیب دی گئی ہیں تاکہ سماجی یکجہتی کو آگے بڑھایا جائے اور رضا کاروں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران وہ کمیونٹی کی خدمت کے لیے اپنے ہنر سے فائدہ اٹھا سکیں۔
