العلا کے نخلستان: رمضان میں کھجوروں اور تازہ پھلوں کی فراوانی کا مرکز
رمضان کے دوران العلا کے نخلستان اہم زرعی مرکز کی حیثیت اختیار کر لیتے ہیں جہاں ’خیرات العلا‘ انیشیٹیو کے تحت رہائشیوں کو طرح طرح کی تازہ اور مقامی پیداوار فراہم ہوتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ انیشیٹیو، علاقے میں کاشتکاری کے مختلف موسموں کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے اور ریجن کی زرخیز زمین اور یہاں طویل عرصے پر محیط کھیتی باڑی کے ورثے کو نمایاں کرتا ہے۔
العلا، کھجوروں کی پیداوار کا بھی ایک بڑا اور اہم ریجن ہے جہاں 30 لاکھ سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں جن کی سالانہ پیداوار ایک لاکھ 16 ہزار ٹن ہے۔
اس کے علاوہ یہ علاقہ ترنجی پھلوں اور آموں کی کاشت کے لیے بھی بہت مشہور ہے۔
سال بھر پھلوں، شہد اور موسمی فصلوں کی پیداوار کے باعث جن میں انجیر اور انگور شامل ہیں، العلا کا زرعی شعبہ پائیدار غذائی تحفظ اور معاشی نموُ کو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

اسی وجہ سے یہاں خود کفالت کے معاملے میں جدید طور طریقوں اور روایتی زرعی سرگرمیوں کے درمیان توازن پایا جاتا ہے۔