Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رمضان میں العلا کے خوبصورت مناظر میں سائیکلنگ ٹریکس کی مقبولیت

العلا کمشنری میں رمضان المبارک کے دوران سائیکلنگ ٹریکس غیر معمولی طور پر مقبول ہو رہے ہیں۔
مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے افراد رمضان میں جسمانی ورزش کے لیے سائیکلنگ کے اس منفرد تجربے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق العلا رائل کمیشن کی جانب سے معاشرے میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معیارِ زندگی کو بلند کرنے کے لیے مختلف مقامات پر واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس بنائے گئے ہیں۔
العلا کا خوبصورت اور قدرتی ماحول سائیکل چلانے والوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے رمضان المبارک میں واک بھی باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔
 

العلا کمشنری کے مختلف مقامات پر بنائے گئے واکنگ ٹریکس کی مجموعی لمبائی 40 کلو میٹر سے زائد ہے، جو چٹانی اور ریت کے ٹیلوں کے درمیان سے گزرتے ہیں۔ سائیکلنگ کرنے والے قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
العلا رائل کمیشن سپورٹس کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس کے علاوہ سپورٹس کی دیگر سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

شیئر: