Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر مریم علی سعودی ریڈ سی اتھارٹی کی سی ای او مقرر

بین الاقوامی فورمز میں بھی مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریڈ سی اتھارٹی نے ڈاکٹر مریم علی کو اتھارٹی کی سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 22 مارچ 2026 سے کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرمریم علی کارپوریٹ گورننس، رسک مینجمنٹ، کمپلائنس، پبلک اور پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سرکاری اداروں میں  اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
وہ اعلی عہدوں پر کام کرنے کا دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں بین الاقوامی فورمز میں بھی مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
ڈاکٹر مریم علی نے کہا کہ ریڈ سی اتھارٹی میں تقرری ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کو نبھائیں گی۔ 
انہوں نے کہا ریڈ سی اتھارٹی کا عالمی معیار کے ساحلی سیاحتی شعبے کو فعال کرنے اورعالمی سطح پر منفرد ماڈل بنانے میں اہم کردار ہے۔

 

شیئر: