ریڈ سی اتھارٹی نے سعودی یاٹس کے لیے ضابطہ متعارف کرادیا
ریڈ سی اتھارٹی نے سعودی یاٹس کے لیے ضابطہ متعارف کرادیا
جمعہ 6 ستمبر 2024 22:47
سعودی ریڈ سی اتھارٹی کی آگہی مہم کے آغاز پر متعارف کرایا گیا ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی بحیرہ احمر اتھارٹی (ایس آر ایس اے) نے مخصوص جغرافیائی دائرہ کار کے اندر’سعودی یاٹس، مملکت کا پہلا ضابطہ متعارف کرایا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس کا مقصد یاٹس کی سرگرمیوں کو منظم کرنے، اہم ضروریات کا تعین، سیاحت اور تفریحی لائسنس اور اجازت نامے کے اجرا کا انتظام کرنا ہے۔
یہ ضوابط ماحولیاتی تحفظ ،پائیداری اور سیفٹی ضروریات پر زور دیتے ہیں جو پائیدار ساحلی سیاحت کے شعبےکی ترقی کےلیے سعودی بحیرہ احمر اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ ریگولیشن اتھارٹی کے مینڈیٹ کے مطابق ہے جس میں لائسنس اور اجازت نامے جاری کرنا، ساحلی سیاحتی سرگرمیوں کے لیے معیارات طے کرنا، بحیرہ احمر میں سمندری ماحولیاتی تحفظ کو یقیننی بنانا شامل ہیں۔
نیا ضابطہ تفریحی سیاحت کےلیے تیکنیکی لائسنس جاری کرنے کے لیے شرائط اور طریقہ کار کی وضاحت کرتا ہے۔
اس ضابطے میں بحیرہ احمر کے پانیوں میں سیاحتی سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات موجود ہیں، جس میں مسافروں کی لازمی معلومات، سیلنگ کے مقامات اور چارٹر کے معاہدے شامل ہیں۔
یہ تفریحی ماہی گیری اور غوطہ خوری جیسی سرگرمیوں کےلیے منظوری اور لائسنس کو بھی لازمی بناتا ہے۔
نئے ضابطے کا اجرا سعودی ریڈ سی اتھارٹی کی آگہی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں