عید پر مہندی کی روایت ’صرف آرٹ نہیں بلکہ خوشی کا اظہار ہے‘
مہندی بناؤ سنگھار کی ایک روایت ہے جس کے ذریعے سعودی خواتین نسل در نسل اپنی خوبصورتی کو نکھارتی آ رہی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مہندی کے دلکش ڈیزائن قدرتی ماحول سے متاثر ہو کر بنائے جاتے ہیں جن سے ورثے اور ثقافتی جڑوں کا شاندار عکس نمایاں ہوتا ہے۔

سعودی خواتین کی زندگی میں مہندی کا ایک خاص مقام ہے۔ خواتین کئی مواقع پر مہندی لگاتی ہیں اور خوشی کے لمحات کو جیتی ہیں۔

مہندی صرف ہاتھوں اور پیروں پر آرٹ ہی نہیں ہے بلکہ یہ جذبات، خوشی کے اظہار، ثقافتی فخر اور نسل در نسل سے چلی آنے والی وراثت کی زبان بھی ہے۔
