سعودی عرب اور مصر کے درمیان مختصر قیام کے ویزے سے استثنی کا معاہدہ
جمعرات 19 مارچ 2026 22:51
شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب نے معاہدے پر دستخط کیے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعطی نے جمعرات کو ریاض میں سفارتی، خصوصی اور سروس پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے کی شرائط سے باہمی استثنی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ معاہدہ سعودی عرب اور مصر کی حکومتوں کے درمیان ہے۔
اس معاہدے پر دستخط دونوں ملکوں کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی اوران کے درمیان جاری تعاون کی سپورٹ میں کردار ادا کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے میں خطے کی صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس حوالے سے کی جائے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
