سعودی وزیر خارجہ سے خلیجی اور اردن کے ہم منصبوں کے رابطے، خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
حالیہ صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو قطر،کویت، اردن اور بحرین کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کویتی وزیرخارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطے میں حالیہ صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ایمن الصفدی سے رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات کی گئی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے رابطے میں خطے کی حالیہ صورتحلل، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں پرتگال کے وزیر خارجہ پالو رینگل نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا۔
پرتگالی وزیرخارجہ نے ایرانی حملوں کی مذمت اور مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
