عمرہ زائرین 18 اپریل تک مملکت سے روانگی کو یقینی بنائیں: سعودی وزارت حج
خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔
پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں تاکہ سفری معاملات بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیے جاسکیں۔
عکاظ کے مطابق وزارت حج نے مملکت میں موجود تمام عمرہ ویزا ہولڈر یکم ذی القعدہ 1447 ہجری بمطابق 18 اپریل 2026 تک مملکت سے چلے جائیں تاکہ ہو خلاف ورزی سے بچ سکیں۔
عمرہ ویزے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ضروری ہے کہ دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل سفری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت نے عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے زیر انتظام آنے والے عمرہ زائرین کی مقررہ وقت پر روانگی کو یقینی بنائیں ۔
علاوہ ازیں زائرین کی واپسی میں کسی بھی تاخیر پر متعلقہ اداروں کو فوری رپوٹ کی جائے۔
