Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران 2 ملین عمرہ زائرین مکہ کی حدود میں میقات سے گزرے

مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار94 رہی (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن کا کہنا ہے ’رمضان المبارک کے ابتدائی پندرہ دنوں میں مکہ مکرمہ کی حدود میں موجود میقیات کی مساجد میں  تقریبا دو ملین عمرہ زائرین کی آمد  ریکارڈ کی گئی۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا’ مملکت کے مختلف شہروں سے رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ (میقات) آنے والی گاڑیوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار94 رہی۔‘
مکہ مکرمہ کی میقاتوں پر آنے والی گاڑیوں میں 19 ہزار 186 بڑی گاڑیاں (بسیں) جبکہ 89 ہزار 27 درمیانی گاڑیاں اور ایک لاکھ 80 ہزار 776 چھوٹی گاڑیاں شامل تھیں۔
مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے زائرین کے لیے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر موجود میقات کے مقامات میں ’مسجد التنعیم‘ میں 3 لاکھ 72 ہزار 110 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
یلملم کی میقات سے گزرنے والے زائرین کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 42 رہی، الجفہ میقات کے ذریعے 2 لاکھ 1005 جبکہ سیل الکبیر میقات سے 5 لاکھ 54 ہزار 813  زائرین پہنچے۔
  وادی محرم کے ذریعے ایک لاکھ 85 ہزار 516 جبکہ مسجد الجعرانہ کی میقات سے گزرنے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 289 رہی۔
رائل کمیشن کا کہنا ہے ’مکہ کی میقات اور مساجد میں 800 اہلکار تعینات ہیں، جو زائرین کو خدمات کی فراہمی میں معاون ہیں۔‘

 

شیئر: