Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے 40 سے زیادہ زبانوں میں ویڈیو کال سروس کا آغاز

یہ سروس ایک سمارٹ ڈیوائس کے ساتھ دی گئی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت اسلامی امور و دعوہ و ارشاد نے رمضان میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویڈیو کال سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ یہ سروس حج، عمرہ اور سیاحت کے لیے جنرل سیکریٹیریٹ فار اسلامک اویئرنیس کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔
یہ جاری سیزن کے لیے وزارت کے منظور شدہ پلان کا حصہ ہے اور یہ مکہ میں رابطوں کے پروگرام کے سلسلے کی کڑی ہے۔
یہ سروس ایک سمارٹ ڈیوائس کے ساتھ دی گئی ہے جس سے سائلین اپنے سوالات مشائخ، علماء اور مترجم سے براہ راست آڈیو اور ویڈیو کال کے ذریعے 40 سے زائد زبانوں میں پوچھ سکتے ہیں۔
اس سروس کے تحت عمرے کے مسائل، رمضان کے مسائل، اعتکاف اور دیگر عبادات کے متعلق سوالات کیے جا سکتے ہیں۔
یہ سروس مسجد التنعیم، مسجد الحرام کے قریب ہوٹلوں کے عبادات کے ہالز، مسجد شیخ عبدالعزیز بن باز اور النسیم کے علاقے میں موجود عائشہ الرجحی مسجد میں فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ان مقامات کو منتخب کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ عمرہ زائرین اور سیاحوں تک سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 

شیئر: