Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قبرص کے وزیرخارجہ کی ملاقات، ازبک ہم منصب کا رابطہ

وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں قبرص کے ہم منصب ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومبوس کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی اور اس سہے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزارت میں یورپی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الاحمد بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے منگل کو ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: