جازان میں ورلڈ تھیٹر ڈے کو بچوں کے ڈرامے کے ساتھ منایا گیا
ڈرامے میں تعاون، تعلق اور فطرت سے محبت کے موضوعات کو تلا ش کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
ورلڈ تھیٹر ڈے کے موقع پر ڈاو تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس ایسوسی ایشن نے جمعے کو بچوں کے لیے ایک خصوصی انٹرایکٹیو ڈرامہ پیش کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جازان کلچر سینٹر کی شراکت سے ’ویسپرز آف دی فاریسٹ‘ نے تفریح اور تعلیم کو یکجا کرکے تخیل کو پروان چڑھانے کے ساتھ نوجوان سامعین میں اقدار کو تقویت بخشی ہے۔

جنگل سے متاثرہ دنیا میں سیٹ کیے گئے اس ڈرامے میں تعاون، تعلق اور فطرت سے محبت کے موضوعات کو تلا ش کیا گیا۔
اس میں مختلف پارٹس تھے، جن اداکاری، بچوں کے ساتھ براہ راست بات چیت، بصری اور صوتی اثرات کا استعمال شامل تھا، یہ سب ایک دلچسپ تھیٹر کا ماجول بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔
یہ ایونٹ پرواگرامز کی ایک رینج کا حصہ تھا، جس کا مقصد پرفارمنگ آرٹس کو خاص طور پر بچوں میں دوبارہ زندہ کرنا اور ثقافتی شعور کے فروغ میں مدد دینا تھا۔
