ریاض تھیٹر فیسٹیول، ثقافتی ایونٹ، ڈرامے اور ورکشاپس
امیرہ نورہ یونیورسٹی میں تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ثقافتی تقریبات جاری ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق فیسٹیول میں مختلف پرورگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں ’تھیٹر کی اصلا ح کا فن‘ کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈرامہ ’پیس بریک‘ بھی پیش کیا گیا جس میں امن کے تصور اور جنگوں کے اثرات اور انسانی اقدار کو بیان کیا گیا۔
تھیڑ کے نقاد احمد المالکی نے تھیڑ کے فن کے حوالے سے تجزیاتی مقالہ پیش کرتے ہوئے جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات اور امن کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر پیش کیے جانے والے ڈرامے کو سراہا۔
تھیڑ پروگرام میں ’الصرام ‘ کے عنوان سے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جو تیل کی دریافت کے حوالے سے تھا ، جب الاحسا میں تیل دریافت ہوا۔ اس کے بعد وہاں ہونے والی سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں کے باعث علاقے کے زرعی کارکن تیل کپنیوں کا رخ کرنے لگے تھے۔
اسی طرح ڈرامے کے نقاد یحیی الکامی نے اپنا تنقیدی مطالعہ پیش کیا جس میں انہوں نے متن کی ڈرامائی ساخت اور ورثے کے استعمال پر توجہ دی۔
