جازان میں السفینہ فیسٹیول تھیٹر، صبیا کمشنری کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا
جازان ریجن میں السفینہ فیسٹیول تھیٹر جو جازان فیسٹیول 2026 کا ایک حصہ ہے ’گورنریٹس نائٹس‘ پروگرام میں صبیا کمشنری کی میزبانی کی جس کا مقصد علاقے کی سیاحت، ثقافت اور قدرتی تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔
جازان کے مقبول ورثے کی نمائندگی کرنے والی لوک پرفارمنس دیکھنے کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بچوں کے پروگرام کے علاوہ تھیٹر پرفارمنس کے علاوہ آرٹ کی سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔

ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام جازان کے ہر علاقے تاریخ، روایتی طرز زندگی اور بھر پور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔
جازان فیسٹیول 2026 جو جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہوا ہے، اگلے سال فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔

یہ فیسٹیول علاقے کے جغرافیائی تنوع، ورثے اور تفریحی پروگراموں کے اندر لائی جانے والی جدت کو ایک جگہ پر اکٹھا کر رہا ہے۔
اس کے تحت جازان کو پورے سال کے لیے ایک جیتی جاگتی اور زندگی سے دمکتی ہوئی سیاحتی منزل میں تبدیل کرنا ہے۔

اس فیسٹیول میں وسیع اور متنوع ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پورے علاقے سے فیسٹیول کے آخری دن تک مختلف پروگرام ہوں گے اور انھیں اس فیسٹیول کا حصہ بنایا جائے گا۔
ہر گورنریٹ میں مخصوص سرگرمیاں ہوں گی جبکہ سیاحتی سائٹس، پارک اور ساحلی مقامات پر مسلسل مختلف پروگرام مرتب کیے جائیں گے۔
