Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مصری وزیر خارجہ نبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر

یکم جولائی 2026 سے باضا بطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
عرب لیگ نے اتفاق رائے سے مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی کو پانچ سالہ مدت کے لیے نیا سیکرٹری جنرل مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والی آئندہ عرب سربراہی کانفرنس اس فیصلے کی توثیق کرے گی۔
یکم جولائی 2026 سے باضا بطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ موجودہ سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ کی جگہ لیں گے۔
یہ فیصلہ بحرین کی زیر صداررت عرب وزرائے خارجہ کے 165 ویں ورچوئل اجلاس میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے مصر نے 30 جون کو موجودہ سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیظ  کی دوسری مدت کے اختتام کے بعد  سابق وزیر خارجہ  نبیل فہمی کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا تھا۔
نبیل فہمی، سابق وزیر خارجہ رہے ہیں، ان کے والد اسماعیل فہمی بھی مصر کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔
 امریکہ میں مصر کے سفیر اور اقوام متحدہ میں نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ عرب دنیا کے نمایاں سفارتکاروں میں سے ایک ہیں۔

 

شیئر: