Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران، سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کرتے ہوئے جارحیت بند کرے: عرب لیگ

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ انجینئرولید بن عبدالکریم الخریجی نے عرب لیگ کے 165 ویں وزارتی  ورچوئل اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انجینئر ولید الخریجی نے اجلاس میں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی نیابت کی۔
اجلاس کے اختتام  پر جاری اعلامیے میں ایران کی جانب سے متعدد عرب ملکوں کے خلاف جاری حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ حملوں میں انفرا سٹرکچر اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جو ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور کی شق 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق پر زور دیا گیا۔
عرب لیگ نے متاثرہ ملکوں کی جانب سے اپنی سرزمین کے دفاع  کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ’ ان جارحانہ اقدامات کا کوئی جواز نہیں اور نہ ہی ان کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں ایران پر زور دیا گیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2817  پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے جارحیت بند کرے۔
جاری اعلامیے میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے، بین الاقوامی جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے یا باب المندب اور عالمی سمندری راستوں میں آمد و رفت کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔

عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، جس میں ایران کے بلا جواز حملوں کے انسانی حقوق پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو فوری، موثر اور مکمل معاوضہ ادا کرے۔
اعلامیے میں ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں اپنی حمایت یافتہ ملیشیاوں کی مالی و عسکری مدد جاری رکھنے کی مذمت کی گئی۔ لبنانی حکومت کے غیرقانونی اسلحے کو محدود کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔
اجلاس میں سعودی وزرات کے انڈرسیکرٹری برائے بین الاقوامی امورڈاکٹر عبدالرحمن الراسی اور عرب لیگ کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر عماد الیاس بھی موجود تھے۔

 

شیئر: