جدہ میں ’طیّبات میوزیم‘ ثقافتی ورثے کی ایک عالمی سیاحتی منزل
میوزیم میں مختلف منزلوں پر پھیلے ہوئے 365 کمرے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ شہر میں طیّبات میوزیم، مکہ ریجن میں آنے والے زائرین اور سیاحوں کے لیے نمایاں ترین ثقافتی اور تعلیمی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
اس میوزیم میں مختلف منزلوں پر پھیلے ہوئے لگ بھگ 365 کمرے ہیں، جنھیں عمارت کے دائیں بائیں حصوں میں تعمیر کیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک ’سعودی کلچرل وِنگ‘ بھی ہے جو مملکت کی وراثت کو ممتاز حیثیت دیتا ہے جس میں لباس، علاقائی دستکاری کا ساز و سامان اور ثقافتی اور تاریخی دلچسپی کی انسانی ہاتھوں سے بنی ہوئی دیگر مصنوعات اور نوادرات بھی ہیں۔
یہ میوزیم اسلامی دنیا میں سب سے بڑا عجائب گھر ہے جو اس وقت بڑے مرتبے کی ایک عالمی سیاحتی منزل بن چکا ہے۔

میوزیم میں مملکت کے بہترین ثقافتی ورثے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین طریقوں اختیار کیے گئے ہیں، جو دیکھنے والوں کے تجربے کو اثر انگیز اور بامعانی بنانا ہے۔
میوزیم، پائیدار ثقافتی منصوبوں کی ترقی پر کاربند ہے لیکن یہاں نمائشوں اور تعلیمی ورکشاپس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

میوزیم میں آنے والے سیاحوں اور طلبا کے مختلف وفود کو عجائب گھر کے پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
محققین اور تاریخ کے شوقین افراد کے لیے یہاں بڑی تعداد میں نایاب نوادرات موجود ہیں۔
