Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی میوزیم: جدہ میں علم اور ثقافت کو جوڑنے کا منفرد تجربہ

ریڈ سِی میوزیم‘ نے اپنے ثقافتی پروگرام کے سلسلے میں اعلٰی معیار کی سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی ہے جس میں آرٹ کی ورکشاپس، ثقافتی مکالمے، پرفارمینس اور فیملیوں کے لیے خاص پروگرام شامل ہیں۔
ساتھ ہی ’ریڈ سِی میوزیم‘ نے ایک ایسے تعلیمی تجربے کی پیشکش بھی کی ہے جو ریڈ سِی کے ثقافتی ورثے کو موجودہ دور کی تخلیقی سرگرمیوں سے جوڑ دے گا۔
یہ انٹرایکٹیو مواد معاشرے کے متنوع حصوں کو جدید تعلیمی طریقوں سے اپنی طرف مائل کرے گا۔
یہ پروگرام کئی موضوعات پر مشتمل تھا جس میں روایتی فنِ تعمیر، تاریخی فوٹی گرافی، موسیقی، سفر سے متعلق معلوماتی لٹریچر، سمندری تاریخ اور ’ریڈ سِی ریجن‘ میں صحتِ عامہ شامل ہیں۔
جدہ کے تاریخی ڈسٹرکٹ اور میوزیم میں موجود مختلف سہولتوں کے ذریعے اس پروگرام میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں جنھیں ثقافتی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے منعقد کیا گیا جو ورثے کو ایک زندہ، ارتقائی عُنصر کے طور پر پھر سے متعارف کراتا ہے اور جذبے کے لیے مہمیز کا کام دیتا ہے۔

پروگرام میں بچوں کے لیے انٹرایکٹیو ورکشاپس بھی تھیں جن سے شرکا کو نقشہ کشی کے فن اور راستے متعین کرنے کے مبادیات کے بارے میں بتایا گیا۔
ساتھ ہی مخصوص ورکشاپس میں یہ سمجھایا گیا کہ تاریخی فوٹوگرافی کو پرنٹ کرنے کے لیے آج کے جدید دور میں کونسے طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ پروگرام میں روایتی فنِ تعمیر، اس کے شناخت سے تعلق اور جدید تبدیلوں پر فکرانگیز گفتگو کی گئی۔

ماضی سے آج تک جہازوں کے راستہ بنانے کے طریقوں میں جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں پروگرام میں عملی ورکشاپ کے دوران ان پر بھی بات چیت کی گئی۔ یہ سرگرمیاں نظریاتی علم اور عملی تجربے دونوں کا ملاپ تھیں۔
ان انیشیٹیوز کے ذریعے ’ریڈ سِی میوزیم‘ کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات کو ایک ثقافتی مرکز کے طور پر مضبوط کر رہا ہے۔ اس طرح ’ریڈ سی میوزیم‘، متنوع پروگراموں اور سکولوں، جامعات اور ایسوسی ایشنز میں رہنماؤں کی زیرِ نگرانی دوروں کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں رابطوں کے لیے پُل کا کام کر رہا ہے۔

 

شیئر: