ریاض کے قریب ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی، گھروں کو نقصان
ڈکڑے رہائشی علاقے میں تین گھروں اور کئی گاڑیوں پر گرے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی سول ڈیفنس نے منگل کو کہا ہے کہ ’ریاض کے جنوب مشرق میں الخرج میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔‘
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’الخرج کمشنری میں ڈرون کو راستے میں روکے جانے سے اس کے ٹکڑے ایک رہائشی علاقے میں تین گھروں اور کئی گاڑیوں پر گرے، جس سے محدود نقصان پہنچا۔‘
’ دو افراد زخمی ہوئے، ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔‘
الخرج کمشنری میں ایک دوسرے واقعہ میں ڈرون کا ملبہ چھ گھروں پر گرا، جس سے محدود نقصان پہنچا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
یاد رہے سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ منگل کی صبح ریاض کی جانب فائر کیے جانے والے7 بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیے۔‘
الشرقیہ ریجن میں ایک بیلسٹک میزائل کو انٹرسیپٹ کیا گیا جبکہ کئی ڈرون مار گرائے گئے۔
