Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں حملوں کی نئی لہر، الشرقیہ ریجن میں مزید 26 ڈرون مار گرائے

ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 787 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ (فوٹو: وزارت دفاع ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح ڈرون حملوں کی نئی لہر کو ناکام  بنا دیا، متعدد ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے ایکس اکاونٹ پر الگ الگ پوسٹس میں بتایا’ الشرقیہ ریجن میں 26 ڈرونز حملے ناکام بنائے گئے۔‘
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے بدھ کو الشرقیہ ریجن میں 32 ڈرونز کو روک کر گرانے کا اعلان کیا تھا۔
الشرقیہ ریجن کی طرف فائر کیے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی روک کر تباہ کیا گیا۔
وزارت کے اعداد وشمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 787 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 اس مدت کے دوران 58 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے درمیان خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے  بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔

شیئر: