Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائیدار سیاحتی مقام: ریڈ سی گلوبل نے ’ارتھ چیک‘ سرٹیفکیشن حاصل کرلی

’ارتھ چیک‘ رپورٹ میں متعدد شعبوں میں نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
ریڈ سی گلوبل  کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’ارتھ چیک‘ کی جانب سے ’ریڈ سی‘ مقام کےلیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ  پائیدار سیاحتی مقام کی سرٹیفیکیشن حاصل کرلی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سرٹیفیکیشن ان مقامات کو دی جاتی ہے جو پائیدار سیاحت میں حقیقی رہنما ہوتے ہیں۔ اس مقام کی کارکردگی کو ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی پہلووں پر جانچا جاتا ہے۔
 ریڈ سی گلوبل کے انوائرمنٹ اینڈ سسٹںین ایبلٹی آفیسر رائد البسیط کے مطابق ’ارتھ چیک‘ پروگرام اپنی سخت شفاف اور سائنسی بنیاد پر طریقہ کار کے لیےعالمی سطح پر انتہائی معتبر ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا’ ریڈ سی کو ملنے والی سرٹیفیکیشن کمپنی کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ عالمی معیار قائم کرنے کے ساتھ انسان اور فطرت دونوں کے لیے حقیقی اور مثبت اثرات پیدا کر رہی ہے۔‘
’ارتھ چیک‘ رپورٹ میں کمپنی کے متعدد شعبوں میں نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا گیا،جن میں توانائی کی بچت، گرین ہاوسز گیسوں کا اخراج ، قابل تجدید توانائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور پانی کے استعمال میں کمی کا  جائزہ شامل ہے۔

 مقامی آبادی کے لیے شروع کیے جانے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں مہارتوں کی ترقی اور تعلیمی پروگرام شامل تھے۔ انگلش فار ٹورازم پروگرام  مقامی افراد کو سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ہے۔
ایپ ’جوار‘ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا جو روزگار، تقریبات کے انعقاد اور کمیونٹی فیڈ بیک کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم  ہے۔

 ’آرتھ چیک‘ کے بانی و سی ای او سٹیورٹ مور کا کہنا تھا ’ ریڈ سی گلوبل قابل تجدید سیاحت کے میدان میں ایک رہنما ادارہ بن چکی ہے، انہوں نے خاص کر سمندری کچھووں کے تحفظ اور مقامی معیشت کی عملی معاونت جیسے اقدامات کو سراہا۔‘
’ریڈ سی‘ مقام کا جائزہ لینے کا عمل جاری رہے گا۔  آئندہ دس برس تک مقررہ معیار رہا تو اس مقام کو ’پلاٹینم‘ درجہ دیا جائے گا جو اب تک دنیا کے صرف دو مقامات کو حاصل ہے۔

واضح رہے ریڈ سی گلوبل کمپنی نے سال 2023 سے سیاحتی مقامات کے حوالے سے اپنے دروازے مہمانوں کے لیے کھولے تھے۔
اس وقت ریڈ سی کے 10 ریزورٹس ہیں جبکہ ریڈ سی انٹرنشینل ایئرپورٹ جہاں سے ریاض، جدہ ، میلان ، دبئی اور دوحہ سے براہ راست پروازوں کی آمد ورفت جاری ہے۔ جزیرہ شوری میں گزشتہ برس پہلے ریزورٹس کا افتتاح کیا گیا، جہاں 18 ہولز پر مشتمل گالف کورٹ موجود ہے۔

 

شیئر: