Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ شوری میں 11 لگژری ریزورٹس اور عالمی معیار کے گولف کورس

جزیرے میں موجود جائیداد ملکیتی حقوق پر بھی دی جاسکتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 ریڈ سی کمپنی میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منی سراج کا کہنا ہے ’جزیرہ ’شوری‘ میں حال ہی میں کھولے گئے تین ریزورٹس میں سیاح مقیم ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جزیرے میں موجود جائیداد ملکیتی حقوق پر بھی دی جاسکتی ہے۔‘
اخبار 24 سے گفتگو  کرتے ہوئے منی سراج نے مزید کہا ’ریڈ سی سائٹ کے لیے جزیرہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں گزرا ہوا وقت محض سیاحوں کی یادداشتوں میں ہی محفوظ نہیں ہوتا بلکہ وہ ایک حقیقی ایڈونچر سے گزرتے ہیں جو ان کے لیے ایک منفرد تجربہ ہوتا ہے۔‘
جزیرہ شوری 11 لگژری ریزورٹس پر مشتمل ہے جہاں اس وقت متعدد سیاحتی وفود مقیم ہیں اور بین الاقوامی ہوٹلز کے منفرد تجربے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
جزیرہ شوری میں ایک مثالی اور عالمی معیار کا گولف کورس بھی ہے۔ 18 ’ہولز ‘ پر مشتمل یہ گولف سے دلچسپی رکھنے والوں کےلیے انتہائی منفرد مقام ہے۔
مملکت میں گولف کے کھیل کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے منی سراج کا کہنا تھا’ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کا جزیرے میں پہلا گولف کورس ہے جو عالمی معیار کا بنایا گیا ہے۔‘
’جزیرے میں محدود مدت کے لیے قیام کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ یہاں جائیداد ملکیتی بنیاد پر بھی خریدی جاسکتی ہے۔‘

 

شیئر: