سعودی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرون تباہ کر دیے
جمعرات 2 اپریل 2026 21:39
ایران مسلسل میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت دفاع نے جمعرات کو الشرقیہ ریجن کی جانب فائر کیے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا، جبکہ پانچ ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
28 فروری کو شروع ہونے والی ایران جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ ایران نے خلیجی ریاستوں اور توانائی کی اہم تنصیبات پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزارتِ دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک سعودی عرب پر مجموعی طور پر 869 ڈرون حملے، 72 بیلسٹک میزائل اور 8 کروز میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
