الجوف فیسٹیول کا آغاز: ہیریٹج ویلج روایتی پکوان، دستکاری اور ثقافت کے رنگ نمایاں
فیسیٹول میں مقامی افراد اور وزیٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی جمعرات کو الجوف ونٹر فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں حکومت اور سرکاری اداروں کے علاوہ مقامی افراد اور وزیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں سعودی العرضہ گروپ کی جانب سے میوزیکل پرفارمنس پیش کی گئی اور خصوصی ٹیبلو کے ذریعے خطے کے ورثے کی عکاسی کی گئی۔
صویر کمشنری میں جاری فیسٹیول کا ہیریٹج ویلج، تفریح کو ثقافتی ورثے کے ساتھ ملاتا ہے اور علاقے کے متنوع روایات کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈھائی ہزار مربع میٹر پر قائم اس ہیریٹج ویلج میں 20 پویلین شامل ہیں۔ اس میں سمال فیملی بزنسز اور کاروباری افراد کے لیے ہیں۔
ہیریٹج ویلج کو شمالی نجدی طرز کے معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اس خطے کے مستند ورثے کی شناخت کی عکاسی کے ساتھ مقامی اقتصادی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
ہیریٹج ویلج میں روایتی پکوان، روایتی دستکاری اور مقامی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں جو وزیٹرز کو متوجہ کرتے ہیں۔
یہاں بچوں اور فیملیز کے لیے ایریا مخصوص ہیں جہاں فیس پینٹنگ، روایتی کھیل اور سدو دستکاری سکھانے کےلیے انٹرایکٹیو ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

فیسٹیول کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا، سمال فیملی بزنسز اور کاروباری افراد کی سپورٹ، ثقافتی اور تفریحی متنوع پروگرام کے ذریعے الجوف ریجن کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔
