’فطرت کے خزانے ، جازان‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے میلے میں علاقائی ثقافتی رنگوں کو بکھیرا جارہا ہے جس سے مقامی زندگی نمایاں ہوتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان میلے میں آنے والے سیاحوں کی دلچسپی کےلیے جہاں مقامی دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں وہاں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے روایتی انداز میں زائرین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
امسال میلے کا عنوان ’فطرت کے خزانے ،، جازان ‘ رکھا گیا ہے (فوٹو ،ایس پی اے)
میلے کے ذریعے ثقافتی ورثے کو سیاحت کے بنیادی عنصر اور خطے کی قدیم روایات و طرزِ زندگی کو اجاگر کرتے ہوئے جازان ریجن کے سیکڑوں برس قدیم ورثے کا تعارف کیا جاتا ہے۔
جازان میلہ جو مزید چند ماہ جاری رہے گا میں زائرین اور سیاحوں کی دلچسپی کے لیے خصوصی طورپر تلواروں کے ساتھ روایتی لوک رقص کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ علاقےکے قدرتی تفریحی و سیاحتی مقامات کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔