Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ رمضان نائٹس فیسٹیول میں علاقائی پکوانوں کی مقبولیت

الباحہ میونسپلٹی کی جانب سے شہر کے مرکزی علاقہ البلد میں ’رمضان نائٹس فیسٹیول‘ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں رمضان کے حوالے سے علاقائی ثقافت اور متنوع تجربات سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
یہ فیسیٹول سماجی سرگرمیوں اور تفریحی ایونٹس کو ورثے کے ماحول کے ساتھ  جوڑ رہا ہے جس سے وزیٹرز متوجہ ہو رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فیسٹیول کی خاص بات ’بسطہ خیر‘ انیشیٹو ہے۔ اس منصوبے کے تحت گھریلو اور چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
رمضان نائٹس فیسٹیول میں علاقائی رمضان پکوانوں کے سٹالز بھی قائم ہیں جہاں مختلف ڈشز اور گھریلو بیکری کی اشیا فروخت کی جاتی ہیں۔
بسطہ خیر انییشیٹو ان خاندانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیا گیا ہے جو چھوٹی سطح پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
فیسٹول میں علاقائی ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی بھرپور انتظام ہے۔

یہ فیسٹیول رمضان کی روایات، مقبول پکوانوں اور روایتی مصنوعات کے خواہاں افراد کے لیے ایک مرکزی مقام بن گیا ہے۔

 

شیئر: