سعودی عرب اور سنگا پور کے وزرائے داخلہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور سنگا پور کے وزیر داخلہ اور وزیر قانون کے شانمو گم نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران مشرق وسطی میں ڈیولپمنٹ اور ایرانی حملوں کے تناظر میں حالیہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے خطے کی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سنگا پور کے وزیر داخلہ نے ایرانی حملوں کی مذمت کی، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات میں مملکت اور خلیجی ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
