Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائی دفاعی نظام نے مزید 22 ڈرون روک کر تباہ کر دیے

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون حملے کب اور کہاں ہوئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ’ منگل کو چند گھنٹوں کے دوران 22 ڈرون راستے میں روک کر تباہ کر دیے گئے۔‘
ترجمان نے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون حملے کب اور کہاں ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ مشرقی علاقے کی طرف داغے گئے سات بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیے گئے اور میزائلوں کے ملبے توانائی کے مراکز کے قریب گر گئے۔
ان سات میزائلوں کے علاوہ، سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ مشرقی صوبے کی سمت داغے گئے تین دیگر بیلسٹک میزائلوں کو بھی روکا گیا ہے۔
28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے، ایران، سعودی عرب اور دیگر خلیجی عرب ممالک پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق  اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 907 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
 اس مدت کے دوران 83 بیلسٹک میزائل اور9 کروز میزائلوں کو کامیابی سے روک کر تباہ کیا گیا۔
ایرانی حملوں میں زیادہ تر الشرقیہ ریجن اور ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 

شیئر: