Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران کے نیشنل پارک میں قدیم زیتون کے درخت جو قدرتی حسن کو نکھار رہے ہیں

درختوں کی گھنی شاخیں سایہ دار اور پرسکون مقامات فراہم کرتی ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
نجران میں سقام جنگلات میں واقع کنگ فہد نیشنل پارک میں قدیم زیتون کے درخت  ایک منفرد ماحولیاتی اور دلکش قدرتی منظر تخلیق کرتے ہیں، جو علاقے کے حسن کو نکھارتے اور زمین سے ان کے گہرے تعلق کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سقام جنگل میں موجود زیتون کے بعض درخت کئی دہائیوں پرانے ہیں جو پارک کو ایک منفرد ماحولیاتی شناخت اور خوبصورتی دیتے ہیں۔
درختوں کی آپس میں جڑی اور پتوں سے بھری ہوئی گھنی شاخیں سایہ دار اور پرسکون مقامات فراہم کرتی ہیں۔
یہ گھنے سایہ دار درخت سیاحوں کو نہ صرف دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ انہیں فطرت کے حسین نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
بلدیہ نجران کی جانب سے پارک کو ایک پائیدار ماحولیاتی اور تفریحی مقام بنانے کے لیے کام کررہی ہے، جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ڈیزرٹیفیکیشن کے خاتمے میں معاون ہو۔

منصوبے کے تحت نیشنل پارک میں واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس، بیٹھنے کے مقامات اور تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے خوبصورت سبزہ زار بنائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ایسے مخصوص پودوں کو اگانے کا منصوبہ ہے، جو پانی کی کمی کے باوجود بھی پھلتے پھولتے ہیں۔

 

شیئر: