Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں کھجور کی فصل کی پولینیشن کے سیزن کا آغاز

مقامی کاشتکار نے بتایا ’ یہ مرحلہ ہر سال فروری کے مہینے میں شروع ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
نجران کےعلاقے میں کاشتکاروں نے کھجوروں کی پولینیشن یا بارآوری کے سیزن کا آغاز کر دیا جو اس اہم ترین زرعی شعبے میں اعلیٰ معیار کی فصل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقامی کاشتکار احمد الصقور نے بتایا ’ یہ مرحلہ ہر سال فروری کے مہینے میں شروع ہوتا ہے جب برگہ پر جس میں نئے چھوٹے چھوٹے پھولوں کے گچھے ہوتے ہیں، کھجور کے درختوں پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔‘
’جیسے ہی یہ گُھچھے ظاہر ہوتے ہیں، فوراً انتہائی محنت طلب انداز سے بھرپور تیاریوں کے دور کا آغاز ہو جاتا ہے۔‘
اس طریقے میں کھجور کے پتوں کی قطع و بُرِید شروع کر دی جاتی ہے، کانٹوں کو صاف کیا جاتا ہے اور کجھور کے پھل دینے والے حصے سے جسے ’ام التمر‘ بھی کہتے ہیں، پھوٹنے والی اضافی شاخوں کو توڑ دیا جاتا ہے۔
پولینیشن کا عمل مشینوں سے نہیں بلکہ ہاتھوں سے سرانجام دیا جاتا ہے جس میں اعلٰی معیار کے پولن جنھیں نر درختوں سے حاصل کیا جاتا ہے، انھیں مادہ درختوں کے پھولوں تک منتقل کیا جاتا ہے تاکہ جو فیصل تیار ہو اس کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو۔

اس روایتی طریقۂ کار سے 2696 ہیکٹر پر مشتمل 526000 پھل پیدا کرنے والے درختوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔
نتیجتہً 40 ہزار ٹن سے زیادہ کی بہترین کوالٹی کی کھجوریں پیدا ہوتی ہیں جنھیں مقامی مارکیٹ میں ہر سال روانہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ کھجوریں مقامی سطح پر نجران کی معیشت میں بنیادی ستون کے طور پر کام کرتی ہے۔

 

شیئر: